حکومت کواپنے ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا اورمعیشت کے حوالے سے کوئی سمت نہیں ہے، بلاول

بلاول

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئے؟

انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

شیخ رشید کا اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کیلئے منانے کاعزم

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے لیکن نئے وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی ڈائریکشن کا پتہ ہی نہیں اور معیشت کے حوالے سے ان کی کوئی سمت نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اپنے حصے سے کم پیسہ مل رہا ہے لہٰذا نیا این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں