آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

20مئی پیر۔

حمل
رومانس کا چانس ملے گا۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ آپ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔ اس دوران خوش اخلاقی سے دوسروں کا دل جیت سکیں گے۔

ثور
اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ رفاہی و سماجی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ گھریلو اور معاشی امور کو بہتر طور پر حل کر سکیں گے۔ صحت ملازمت، سفر اور تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق اچھی خبر ملے گی۔

جوزا
دوستوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کا رجحان رہے گا۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔

سرطان
حالات سازگار ہوں گے۔ کاروباری و قانونی معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ آپ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں۔

اسد
اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ فون کالز و خط و کتابت میں مصروف رہیں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ تفریحی نوعیت کے سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ قانونی معاملات میں توجہ دیں۔

سنبلہ
شراکتی امور میں مالی طور پر کامیابی نصیب ہو گی۔ نئی سرمایہ کاری میں جلد بازی نہ کریں۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ ورزش وغیرہ کا پروگرام بنائیں کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

میزان
آپ دوسروں کو اپنے خیالات و نظریات سے آگاہ کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔ شراکتی معاہدے کر سکیں گے۔ خریداری سے گریز کریں۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ آمدن بڑھے گی۔

عقرب
تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ملازمتی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ صحت کے معاملات توجہ طلب ہونگے اور شراکتی کام میں یا کسی دوسرے پراجیکٹ میں مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔

قوس
اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہیگا۔ اور کاروباری معاہدے طے پائیں گے۔ دوسروں کے سامنے اپنے کردار کو مثالی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کریں۔

جدی
حالات میں بہتری آئے گی۔ ضروریات زندگی کی مختلف چیزیں خرید سکیں گے۔ گزشتہ پیدا شدہ بعض مسائل کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔ آپ میں خوداعتمادی اور کام کرنے کی قوت و صلاحیت بڑھے گی۔

دلو
مختلف ذرائع سے اچھی او ر خوشی کی خبریں ملیں گی۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ دوسروں کیساتھ اہم امور پر تبادلہئ خیال کر سکیں گے۔ اپنے خیالات و رائے سے دوسروں کو متفق کر سکیں گے۔

حوت
روپے پیسے کے لین دین کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی اور رجحان رہے گا۔ معاشی پوزیشن بہتر ہو گی۔ اہل خانہ کیساتھ وقت گزار سکیں گے۔ 18 کو خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں