عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے ؟ عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہو جائے۔

عافیہ صدیقی نے سزا کے خلاف اپیل نہیں کی، سینیٹ

عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں