آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
20جون جمعرات ۔

حمل
20جون جمعرات ۔ کسی پرانے مسئلے کو حل کر سکیں گے ۔ آپ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں ۔ کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے ۔ سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں ۔

ثور
20جون جمعرات ۔ قانونی معاملات میں کامیابی کی امید ہے ۔ تفریحی نوعیت کے سفر کا پروگرام بنا سکیں گے ۔ قانونی معاملات میں توجہ دیں ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں نئی منصوبہ بند کر سکیں گے ۔

جوزا
20جون جمعرات ۔ ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا ۔ 4 کو سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں ۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ۔

سرطان
20جون جمعرات ۔ جسمانی صحت بہتر ہو گی ۔ گھریلو امور میں توجہ سے بہتری کی صورت پیدا ہو گی ۔ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کر سکیں گے ۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے ۔

اسد
20جون جمعرات ۔ اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے ۔ فون کالز و خط و کتابت میں مصروف رہیں گے ۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا ۔ کاروباری امور میں عدم توجہی نہ برتیں ۔

سنبلہ
20جون جمعرات ۔ قانونی امور درپیش ہوں گے ۔ بعض افراد کی شادی کی بات چیت چلے گی ۔ گھریلو ضروریات کی خریداری کر سکیں گے ۔ معلومات میں اضافہ ہو گا ۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے ۔

میزان
20جون جمعرات ۔ روپے پیسے کے معاملات درپیش ہوں گے ۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا ۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے ۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے ۔

عقرب
20جون جمعرات ۔ ترقی کا عنصر اور شہرت بڑھے گی ۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے ۔ جس سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں ۔ رویہ نرم رکھنے کی ضرورت ہے

قوس
20جون جمعرات ۔ کوئی پرانا گھریلو مسئلہ حل کر سکیں گے ۔ خفیہ امور میں کامیابی ہو گی ۔ حالات میں تبدیلی کے بجائے انتظار بہتر رہے گا ۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات کشیدہ اور ذہن پریشان ہو سکتا ہے

جدی
20جون جمعرات ۔ کام کی زیادتی آپ کو مصروف رکھے گی ۔ رومانس کا موقع ملے گا ۔ اچانک کوئی واقعہ رونما ہو گا ۔ آپ کاروباری امور کو کامیابی سے ادا کر سکیں گے ۔ حکام کام سے خوش ہو سکیں گے ۔

دلو
20جون جمعرات ۔ منصبی ترقی اور مالی کامیابی کیلئے کی گئی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونے کی امید ہے ۔ دوسروں سے زیادہ امیدیں وابستہ نہ کریں ۔ آپ کے موڈ میں سنجیدگی رہے گی ۔

حوت
20جون جمعرات ۔ ذہنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا ۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی و رجحان رہے گا ۔ جنس مخالف کی طرف رغبت بڑھے گی ۔ ملازمتی امور میں احساس ذمہ داری سے کام انجام دیں ۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں