آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
20 جولائی ہفتہ۔

حمل
کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ کسی نئے کام میں سرمایہ لگانا منافع بخش ثابت ہو گا۔ سوچ مثبت اور حالات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ خیالات کا بہتر استعمال کر سکیں گے۔

ثور
کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ حالات قدرے تسلی بخش رہیں گے۔

جوزا
شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق اہم کار وباری منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ شراکتی کاموں میں حصہ لینے کا موقع ملیگا۔ نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سرطان
شریک کار کے ساتھ بعض امور پر اختلاف پید اہو سکتا ہے۔ لہٰذا جذباتی رویہ نہ اپنائیں۔ نجی طور پر کام کرنا مشترکہ کام کرنےکی نسبت زیادہ بہتر رہے گا۔ مالی معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھیں۔

اسد
رومانس کا چانس ملے گا۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔ مالی امور میں احتیاط برتیں۔ سفر کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام بن سکے گا۔ آپ کی فنی صلاحیتیں اجاگر ہیونگی۔ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔

سنبلہ
تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوسروں کے ماتحت اہم کاموں کی انجام دہی لیکن ذاتی کوششیں کم کامیاب ثابت ہوں۔ عزیزوں اور سفر سے متعلقہ امور میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

میزان
اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ رفاہی و سماجی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کسی اجتماعی محفل میں شریک ہو سکیں گے۔ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ اندرون خانہ معاملات میں مصروف رہیں گے۔

عقرب
گھر کی تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ سماجی امور کے کاموں میں نرم دلی سے کام لیںورنہ آپ کی مالی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

قوس
اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ فون کالز و خط و کتابت میں مصروف رہیں گے۔ خیالات میں جدت اور ر وشن خیالی پیدا ہو گی۔ ذہنی دباﺅ اور غیر مستحکم فیصلے پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔

جدی
شراکتی امور میں مالی طور پر کامیابی نصیب ہو گی۔ اچانک کسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ فضول قسم کے لوگوں کیساتھ میل جول سے اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

دلو
رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آپ کوئی نیا کام شروع کرنے کے موڈ میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں آپ کو کسی قریبی ساتھی کا تعاون حاصل ہو گا۔

حوت
اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ آپ اپنے دل پسند مشاغل کو اپنا سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ کسی اجتماعی محفل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کوئی مسئلہ پید اہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں