پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا

پی آئی اے

گلگت: قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا، پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

loading...

ذرائع کے مطابق سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگیا ہے۔ ارکان طیارے کے کپتان سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ایس آئی بی کے بعد پی آئی اے بھی اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ پی آئی اے کی انجینئرز اور ٹیکنیکل ٹیم بھی گلگت روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گلگت آنے والے مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے پرواز روانہ کردی گئی ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں