پانچ کرکٹرز کو ٹی 20 لیگ کیلئے این او سی جاری

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں شرکت کے لئے پانچ قومی کرکٹرز کو این و سی جاری کردیا۔

ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ نے درخواستوں پر غور کے بعد جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا ہے اُن میں محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک، وہاب ریاض اور عمر اکمل شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الوقت ان کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی مصروفیت نہیں ہے اس لئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں