عاطف اسلم کی آواز میں ’’سپر اسٹار‘‘ کا گانا سپر ہٹ ہوگیا

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور گلوکار کا یہ گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔

گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اسے کو تحریر کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔

اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں