پاک بھارت کشیدگی کم کریں: امریکی صدر کا مودی کو واضح پیغام

نیو یارک: (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کیساتھ کشیدگی کم کی جائے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گِڈلے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازت میں تین سال کی توسیع

خیال رہے کہ 16 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

صدرٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو میں بھی کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔

(Visited 3 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں