بھارت نے دریائے ستلج میں چھوڑے پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا

بھارت

اسلام آباد: پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے متعلق ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔

loading...

پاک بھارت کشیدگی کم کریں: امریکی صدر کا مودی کو واضح پیغام

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

واضح رہےکہ بھارت نے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑا جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں