کشمیر کے صورتحال پر سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

کشمیر

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کے معاملے تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے محمد بن سلمان کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان گزشتہ شب بات چیت ہوئی ، گفتگو میں ولی عہد محمدبن سلمان نے کشمیر کے معاملے پر عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کو آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل 7 اگست کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا ، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

بھارتی فوجی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےگھروں میں گھس کرکشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

(Visited 3 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں