لندن میں ڈاکٹرز آج نواز شریف کا معائنہ کریں گے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ

نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج لندن میں اپنا پہلا چیک اپ کرائیں گے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس جائیں۔

نواز شریف گزشتہ روز قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کی غرض سے لندن پہنچے تھے جہاں وہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے ایون فیلڈ میں واقع اپنے بیٹے حسن نواز کے اپارٹمنٹ منتقل ہوئے۔

حسن نواز کے گھر میں نواز شریف کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک کمرہ مختص کیا گیا ہے جس میں تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔ نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن پہنچے ہیں۔

نواز شریف علاج کے لیے لندن پہنچے تو لیگی کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد کا پُرجوش استقبال کیا گیا اور نعرے لگائے، کئی منٹ تک نواز شریف گاڑی سے باہر ہی نہ آسکے۔

لندن پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے نواز شریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ دوران سفر ائیرایمبولینس میں نواز شریف کے لیے تمام تر طبی سہولیات موجود تھیں۔

میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے، ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج کے انتظامات مکمل

انہوں نے بتایا کہ آج نواز شریف کا پہلا طبی معائنہ ہو گا جس کے لیے اپائنٹمنٹ لے رکھی ہے، پوری پاکستانی قوم اور لندن میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے تاکہ نواز شریف جلد از جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس جا سکیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو سفر کے دوران طبی پیچیدگی نہیں ہوئی، برطانیہ میں ماہرین نواز شریف کا طبی معائنہ کریں گے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں