سوشل میڈیا سے لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ

سوشل میڈیا

 آج ہر نوجوان فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

بس آپ کے اکاﺅنٹ پر فالوورز کی اچھی خاصی تعداد ہونی چاہیے۔  سوشل میڈیا سے کمائی کی مثالیں وہ ماڈلز اور اداکارائیں ہیں جو اپنے اکاﺅنٹس سے مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہیں اور اس کے عوض کمپنیوں سے لاکھوں روپے وصول کرتی ہیں۔

فوٹو فائل

ان میں سے ایک 24 سالہ ٹیمی ہیمبرو ہیں جنہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صرف ایک پروٹین برانڈ کی مصنوعات کی تشہیر کرکے کمپنی سے 45 ہزار ڈالر (تقریباً 62لاکھ روپے) وصول کیے۔

فوٹو فائل

رپورٹ کے مطابق ’انفلوئنسر فی‘ (Influencer Fee)نامی ایک ویب سائٹ ہے جو لوگوں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس کا تجزیہ کرکے بتاتی ہے کہ اس کے ذریعے آپ کتنا کما سکتے ہیں۔ ایک ماڈل 27 سالہ پیا میلن بیک  ہے جو انسٹاگرام  پر روزانہ مختلف مصنوعات کی تشہیر پر مبنی پوسٹس کرتی رہتی ہے جس کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

فوٹو فائل

انفلوئنسر فی کے تجزئیے کے مطابق پیا میلن بیک کی ایک پوسٹ  4500 ڈالر (تقریباً6 لاکھ 25  ہزار روپے ) کما سکتی ہے۔

پیا میلن کئی مہینوں سے ’دی باڈی شاپ‘ اور ’آسٹریلیا پوسٹ‘ سمیت کئی دیگر کمپنیوں کی تشہیر کرتی آ رہی ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں