آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ (21st MAR 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
21مارچ جمعرات۔

حمل
آج شریک محبت کے ساتھ فرصتی لمحات میں ملاقات تناؤ کا شکار ہو جائے گی اور کوئی مبہم سی نوعیت ناک میں دم کر کے رکھ دے گی۔ اضافی رقم ملنے یا عارضی ترقی کے مواقع ملیں گے۔

ثور
دوست احباب اور عزیز رشتہ داروں میں عزت و شہرت کی وجہ سے چرچا ہوگا۔ وراثتی مسائل حل ہوسکیں گے تاہم تعلیمی اور علمی معاملات تعطل کا شکار ہونگے۔صحت جسمانی متاثرہو سکتی ہے۔

جوزا
کسی قلبی معاملہ میں اچانک تناؤ آنے کی وجہ سے حرکت قلب متاثر ہو سکتی ہے جو کسی قیمتی شے کی خریداری اور خوشگوار مالی ترقی کے اختتام کو ناقابل فراموش یادوں میں تبدیل کر جائے گی۔

سرطان
آج کا دن خصوصی طور پر شاپنگ کیلئے بہتر ہے اور مالی امور کے لئے عمومی طور پر بہتر ہے۔ اگر کوئی رکاوٹ یہ بتائے کہ آپ راستے سے ہٹے ہوئے ہیں تو سمجھداری سے راستہ ہموار کر لیں۔

اسد
خریداری کے سودے میں مشکلات حائل ہو سکتی ہیں یہ فیصلہ تو کر لیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں لیکن معاملہ آج ملتوی کر دیں تو بہتر رہے گا۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

سنبلہ
کچھ افراد سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونگے اور کچھ افراد رومانس کے مستقبل کے لئے حیران کن پلاننگ اور پروگرام بنائیں گے۔ کچھ افراد مستقبل کیلئے اچھی نصیحت حاصل کر لیں گے۔

loading...

میزان
بچوں کے معاملات سلجھائیں اور کچھ وقت شریک حیات کے لئے رکھیں۔کسی تفریحی مقام پر اجنبی شخصیت سے ملاقات فائدہ مند ہوگی۔ کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔

عقرب
دوست احباب مفید مشوروں سے نوازیں گے۔ مالی معاملات‘ قرضوں کی درخواست‘ کاروباری ڈیل یا آمدن سے زیادہ خرچ کے معاملات سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

قوس
قریبی دوست احباب کیلئے تحفہ تحائف خریدیں‘ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے متوقع بجٹ کو متاثر کرے تاہم تعلقات میں بہتری کے لئے یہ قدم بہتر ہو گا۔ عزیز رشتہ داروں سے دعوت کا پروگرام بنائیں۔

جدی
آپ نے توجہات کا مرکز مثبت سوچ کو نہ رکھا تو ہدایات اور ابلاغ میں غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔ سسرالی عزیزوں سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ خریداری میں احتیاط برتیں فضول خرچی سے بچیں۔

دلو
آج کا دن صفائی ستھرائی‘ ڈیکوریشن اور شاپنگ اور سفر کے لئے بہتر ہے لیکن یقین رکھیں کہ عملی طور پر براہِ راست طریقہ عمل اپنائیں ورنہ غیر واضح طریقہ مشکلات کا شکار کر سکتا ہے۔

حوت
شادی کے خواہشمند افراد کے لئے ابتدائی مراحل کا آغاز ہو سکتا ہے۔ وہ افراد جو اپنے حلقہ احباب میں ممتاز ہیں کچھ مخصوص امور میں دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب ہونگے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں