آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21st May2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
21 مئی منگل۔

حمل
کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ رومانوی ماحول میسر ہو گا۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ دوسروں کے مشوروں کو ضرور سنیں۔

ثور
کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ روز مرہ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ سنجیدگی اور خوشی کا عنصر رہے گا۔ آپ مستقل بنیادوں پر کوئی کام شروع کر سکیں گے۔

جوزا
اخراجات پر کنٹرول کریں۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ کسی دیرینہ خواب کے پورا ہونے کا امکان ہے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے۔ ماتحتوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔

سرطان
کاروبار میں محنت و لگن سے مالی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپکی ذہنی و انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہیں بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔

اسد
کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں نئی منصوبہ بند کر سکیں گے۔شراکتی کاموں میں توجہ رہے گی۔ شریک کار کے ساتھ اہم تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

سنبلہ
اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ دوسروں کیساتھ الجھنے کی کوشس نہ کریں۔ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔ گھریلو امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ آپ ترقی کی کوششیں کر سکیں گے۔

میزان
عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ آپ ملازمتی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ آپکی خوداعتمادی اور توانائی بڑھے گی۔ آپ کے مالی معالات توجہ طلب ہوں گے۔

عقرب
خفیہ امور کے سلسلے میں دوسروں پر بھروسہ نہ کریں۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ اچھی خبر سن سکیں گے۔ آپ اپنا ہفتہ وار پروگرام ترتیب دے سکیں گے۔ پلاننگ کے تحت کام کر سکیں گے۔

قوس
مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ ملازمتی امور میں کامیابی و ترقی کا رجحان ہو گا۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ کسی مخلص دوست شریک کار کی وجہ سے منافع حاصل کر سکیں گے۔

جدی
اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی ذرا سی غفلت و لاپرواہی شخصیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔

دلو
معاملات کی اچھی طرح سے چھان بین کر کے کوئی قدم اٹھائیں۔ سفر وسیلہئ ظفر ثابت ہو گا۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور میں رجحان ہو گا۔

حوت
معاملات کی اچھی طرح سے چھان بین کر کے کوئی قدم اٹھائیں۔ سفر وسیلہئ ظفر ثابت ہو گا۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور میں رجحان ہو گا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں