آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21st August 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
21 اگست بدھ۔

حمل
خریداری کر سکیں گے۔ گھریلو اور مالی معاملات پر توجہ رہے گی۔ ان کاموں کو فروغ ملے گا جس کے باعث آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتم ہو گا۔

ثور
رومانس کا موقع ملے گا۔ قسمت ساتھ دے گی۔ جس کے باعث دوستوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ شخصیت میں نکھار پیدا ہو سکے گا۔

جوزا
کاروبار میں بہتری آئے گی۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔اہل خانہ کے ساتھ کسی تفریحی و سیاحتی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

سرطان
ماحول خوشگوار رہے گا۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اس ہفتے جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ صحت کا بھی خیال رکھیں۔

اسد
آپ مختلف امور میں مصروف رہیں گے۔ حسد اور رشتے داروں کے مسائل کا حل شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ نصیب کشائی ہو سکے گی۔

سنبلہ
تصفیہ طلب امور میں کامیابی کی امید ہے۔ آپکی محنت و کوشش رنگ لائے گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

میزان
مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ جائیداد سے متعلقہ امور تسلی بخش رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ اعتماد بحال ہوگا۔ گھریلو معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ صحت سے متعلقہ معاملات سے غفلت نہ برتیں۔

عقرب
دفتری امور میں اضافہ ہو گا۔ نئے معاہدے کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیاں عروج پر ہونگی۔بعض منصوبوں میں اچانک کسی تبدیلی کا امکان ہے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

قوس
اہم امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ گھریلو معاملات سلجھانے میں مصروف رہیں گے۔ عزیز و اقارب سے ذاتی نوعیت کی قرابت داری بڑھے گی۔ مالی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔

جدی
گزشتہ ادھورے کاموں کی تکمیل کا موقع ملے گا۔اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو نگے۔ سفر کے پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔

دلو
اچھی خبریں سن سکیں گے۔ مالی امور میں خاص احتیاط کریں۔ بونس یا کمیشن وغیرہ کی صورت میں مالی مفاد کا امکان ہے۔ کاروباری امور میں کامیابی ہوگی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔

حوت
بچوں کے امور پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے پیش خیمہ کا سبب بن سکتی ہے۔ فہم و فراست اور دانشمندی سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

(Visited 77 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں