بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط، پولیو کے بڑھتے واقعات پر تشویش

بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

کون سے 20 موجودہ جنرلز 2022 تک ریٹائر ہونگے؟

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔

loading...

‘پولیو کسی بھی صورت دہشتگردی سے کم نہیں’

مائیکرو سافٹ کے بانی نے مزید لکھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔

بل گیٹس نے پولیو کے علاوہ حکومت کے احساس پروگرام کی بھی تعریف کرتے ہوئے ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں