شاہی جوڑا پاکستان کب آرہا ہے ؟

شہزادہ ولیم

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دنیا میں سب سے ذیادہ سونے کے ذخائر کس ملک کے پاس ہیں ؟

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت
دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں