ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ اور شاہد آفریدی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

شاہد آفریدی

کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کے دوران اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کیں اور ان کے جوابات دیے۔ تاہم ’’آسک لالہ‘‘سیشن کے دوران شاہد آفریدی کے ایک بہت ہی اسپیشل مداح بھی موجود تھے جنہوں نے ان سے اپنے دل کی بات کی۔

یہ مداح کوئی اورنہیں بلکہ اداکار فہد مصطفیٰ تھے جنہوں نے لالہ سے سوال کرتے ہوئے کہا ’’آپ مجھے کب کال کریں گے‘‘۔ جس پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآئیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا ہم جلد ہی بات کریں گے۔

انجلینا جولی کی اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل !

اسس سیشن کے دوران دیگرلوگوں نے بھی شاہد آفریدی سے بڑے دلچسپ سوال کیے۔ ایک مداح نے پوچھا لالہ کڑھائی یا بریانی؟ جس پر انہوں نے کہا بریانی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں