آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21st Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
21 نومبر جمعرات۔

حمل
مایوسی کی کیفیت رہے گی۔ سخاوت اور دوستی بڑھے گی۔ تقریبات کا اہتمام ہو سکتا ہے۔ شخصیت مزید نکھر سکے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات درپیش رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

ثور
ملازمت، کاروبار اور صحت کے امور بہتر ہوں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

جوزا
دانشمندانہ رویہ اختیار کریں۔ لیکن یہ تمام مسائل اس ہفتے کے آخر تک بخوبی حل ہو سکیں گے۔ آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ جس سے کاروباری تعلقات مزید مستحکم ہو سکیں گے۔

سرطان
خوابوں میں ہی نہ رہیں، عملی کام کریں۔ ایمانداری کو سراہا جائے گا۔ ذہن منتشر رہے گا۔ کام وسعت اختیار کر سکے گا۔ دوست تعاون کریں گے۔ تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

اسد
کام کی زیادتی کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

سنبلہ
مالی امور میں محتاط رہیں۔ صحت بہتر رہے گی۔ مگر جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے۔ جس کے باعث مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

میزان
کسی ساتھ کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ کئی اہم کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شریک حیات کا تعاون رہے گا۔ جس سے گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔

عقرب
اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔

قوس
اہم امور میں خاص توجہ دیں۔ سوچ مثبت اور صحیح ہوگی۔ کام کو سراہا جائے گا۔ عزت و شہرت میں اضافہ اور کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

جدی
خریداری سے گریز کریں۔ کاروباری معاملات وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

دلو
نجی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

حوت
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہ برتیں۔ عہد اور معاہدے طے ہو سکیں گے۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ مثبت ثابت ہوگا۔ مالی معاملات درپیش رہیں گے۔

(Visited 1,316 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں