مزے دار چروتی بنانے کی ترکیب

مزے دار چروتی

.چروتی ایک سویٹ ڈش ہے یہ زمانہ قدیم سے برصغیر کی مشہور مٹھائیوں میں سے ایک ہے اسے مغلیہ دور میں شاہی دسترخوانوں کی شان سمجھا جاتا تھا. شاید اس کی وجہ اس کا منفرد ذائقہ اور شکل ہے.

چروتی کے انڈیا میں بے تحاشہ نام ہیں. مگر بنانے کے طریقے میں زیادہ فرق نہیں ہے.  پاکستان میں چروتی کو میٹھی پوریاں کہتے ہیں اس کی بنوائی اور شکل پوری سے ملتی جلتی ہے جس کی وجہ سے اسے صبح ناشتہ والے ریسٹوانٹ میں حلوہ پوری کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے. بھارت میں ہندوؤں کے اہم مذہبی تہوار “دیوالی” کے موقع پر چروتی کو اسے ہی بنایا جاتا ہے جسے ہمارے ہاں عید کے موقع پر “شیر خرمہ یا سویاں” بنتی ہیں.

چروتی کو انڈیا میں میٹھی پھینی، پھینوری، چروتی راوا، کاراٹا سپیشل میٹھائی، پھینی لڈو، پدہیر پینی وغیرہ کہتے ہیں. چروتی کو کسی بھی موقع پر مہمانوں، دوستوں کے لیے بنایا جاتا ہے. اسے تقریبات اور تہوار میں خاص اہمیت حاصل ہے.اس کی ترکیب آپ کو تھوڑی لمبی اور مشکل لگے مگر یہ بنانے میں بہت ہی آسان ڈش ہے ۔ اور کھانے میں بہت ہی لذیذ اور مزے دار ہے ۔

اسٹک بوٹی بنانے کا آسان طریقہ

میٹھی پوریاں بنانے کے لئے ہمیں درج زیل چیزوں کی ضرورت ہو گی ۔

اجزاء

آٹا گوندھنے کے لیئے

میدہ . . . . . . . . . ایک کپ
گھی . . . . . . . . . دو چمچ
پانی . . . . . . . . . . حسب ضرورت
شیرہ بنانے کے لیئے
چینی . . . . . . . . . 3/4 کپ
پانی . . . . . . . . . . 1/3 کپ
الائچی پاوڈر . . . . . . 1/2 چمچ
مکس کریں
گھی . . . . . . . . . . دو چمچ
چاولوں کا آٹا . . . . . . 1 چمچ
میدہ . . . . . . . . . . 1/2 چمچ
گارنش ( سجاوٹ ) کے لیئے
بادام ( باریک کٹے ہوئے )
پستہ ( باریک کٹا ہوا )
کاجو ( باریک کٹا ہوا )

چروتی بنانے کی ترکیب !

چروتی بنانے کے لیئے اب سے پہلے ایک بڑا باول لیں اس میں میدہ ڈالیں اور پانی کے ساتھ آٹا گوندھ لیں ۔ پھر اس آٹ کو نرم ہونے کے لیئے 15 سے 20 منٹ تک ڈھک کر یا کور کر کے رکھ دیں ۔
اب شیرہ بنانے کے لیئے ایک پین لیں اور اس میں چینی اور پانی شامل کر لیں اب اسے پکائیں جب پانی ابلنے لگے تو چولہے کی آنچ دھیمی کر دیں اور ساتھ میں الائچی پاوڈر ڈال کر چولہا بند کر دیں ۔
اب ایک چھوٹا باول لے لیں اس میں گھی چاولوں کا آٹا اور میدہ مکس کر لیں چمچ ہلاتی رہیں جب تک کہ یہ تینوں چیزیں اچھی طرح سے مکس نا ہو جائیں ۔
اب وہ آٹا لے لیں ( جو ہم نے سب سے پہلے تیار کر کے سائیڈ پر رکھ دیا تھا ) اور اس آٹے کو چھ برابر حصوں میں تقسیم کر لیں پھر ان حصوں کی بالز بنا لیں ( جیسے کہ روٹی کا پیڑا بنانے ہیں ) اور پھر ان بالز کو روٹی کی شکل میں بیل لیں ۔
اب ایک روٹی لیں ادے گھی چاولوں کے آٹے اور میدے سے بنے مرکب میں ڈالیں اب دوسری اور تیسری روٹی پر بھی وہی مرکب لگائیں ۔ پھر ان تین روٹیوں کو اکھٹا کر کے یعنی ایک کو اوپر دوسری اور دوسری کے اوپر تیسری روٹی رکھ کر اسے رول کی شکل دیں ۔ اور پھر چھری کی مدد سے اس رول کو چھوٹے حصوں میں کاٹ لیں ۔ اب وہ منی سوئس رولز یا پنویلز کے جیسے دکھنے لگیں گے ۔
اب انہیں بھی تھوڑا سا بیل لیں پھر ان رولز سے بنی چھوٹی روٹی کو گھی میں فرائی کریں اور اس وقت تک کرتے رہیں جب تک کہ وہ ہلکی براون نا ہو جائے ۔ جب وہ براون ہو ہو جائے تو اسے شیرے میں ڈالیں اور پھر جب اس پر اچھی طرح سے شیرہ لگ جائے تو انہیں ایک پلیٹ میں نکال لیں .
پھر ان پر کٹے بادام ، پستے اور کاجو چھڑک دیں ۔ مزےدار چروتی تیار ہے ۔
زونیرہ شبیر

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں