آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (22nd May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
22مئی بدھ۔

حمل
22مئی بدھ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ کسی بھی سنی سنائی بات پر بغیر تصدیق کے ہرگز عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ ترقی و کامیابی کیلئے محنت سے کام کریں۔

ثور
22مئی بدھ۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔ بعض ایسی ذمہ داریاں آپکو سونپی جائیں گی جن پر طبعیت مائل نہیں ہو گی۔ گھریلو امور میں دخل اندازی نہ کریں۔

جوزا
22مئی بدھ۔ ملازمت پیشہ افراد کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ بڑھتے ہوئے اخراجات پر کنٹرول ضوری ہے۔ کسی لمبے سفر سے اجتناب کریں۔ آپکا غیر محتاط رویہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان
22مئی بدھ۔ خفیہ امور میں خاص احتیاط برتیں۔ دوسروں کو اپنے راز نہ بتائیں۔ کسی نئے پراجیکٹ پر مستقل بنیادوں پر کام شروع کر سکیں گے۔ گھریلو امور میں توجہ دیں َ جائیداد وغیرہ کے امور زیر بحث رہیں گے۔

اسد
22مئی بدھ۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ نئی سرمایہ کاری کے متعلق معاہدے طے پا جانے کا امکان ہے۔ شریک کار کیساتھ مل کر اجتماعی بنیادوں پر کام کر سکیں گے۔ جس سے مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ
22مئی بدھ۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں۔ دستاویزات وغیرہ پر دستخط کے مواقع ملیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اخراجات پر کڑی نگاہ رکھیں۔ تا کہ مستقبل میں کوئی دقت نہ ہو۔

میزان
21مئی منگل۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ آپ ملازمتی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ آپکی خوداعتمادی اور توانائی بڑھے گی۔ آپ کے مالی معالات توجہ طلب ہوں گے۔

عقرب
22مئی بدھ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ گھریلو ضروریات کی خرید و فروخت بہتر رہے گی۔ آرائش و مرمت کا کام بھی تسلی بخش رہے گا۔ کوئی خبر بے چین کر سکتی ہے۔

قوس
22مئی بدھ۔ کاروبار میں نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ قریبی لوگوں کا تعاون حاصل رہیگا۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔ انفرادی صلاحیتیں بڑھیں گی۔

جدی
22مئی بدھ۔ کسی نئے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ خوشیاں میسر ہوں گی۔ آپ بہتر فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ اپنے من پسند مشاغل میں دلچسپی لیں گے۔ مصروفیت رہے گی۔ جذبات پر قابو رکھیں۔

دلو
22مئی بدھ۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ سفرکرنا سود مند رہیگا۔ 3 کو نئے معاہدے کرنے سے گریز کریں۔ 5-4 کو کام کی ذمہ داری ماتحت عملے کو سونپ کر آرام کا وقت نکالیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

حوت
22مئی بدھ۔ دوسرے لوگ آپ کے خیالات و نظریات سے متفق ہوں گے۔ اچانک کوئی خرچہ نکل آئے گا اور گھریلو ضروریات کی چیزوں کی خریداری مفید رہے گی۔ لیکن خریداری کرتے وقت فضول خرچی سے گریز کریں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں