10 لاکھ سبسکرائبرز: شعیب اختر کو یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا

شعیب اختر

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے یوٹیوب پر 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے یوٹیوب کا گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔ چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر گولڈن بٹن ملا۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔ شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند ماہ قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے سبسکرائبر بڑھنے کے حوالے سے سب سے آگے پیوڈی پائے کے چینل کو بھی پیچھے چھوڑا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں