اہلیہ کے الزامات پر محسن عباس نے خاموشی توڑ دی

لاہور: اداکار محسن عباس نے اپنی اہلیہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل جھگڑا گھر فاطمہ کے نام نہ کرنے پر ہوا، ہم چھ ماہ سے الگ ہیں۔ بیوی کے تمام اخراجات پورے کرتا ہوں، شیئر کی گئی تصاویر سیڑھیوں سے گرنے کی ہیں، مارپیٹ سچ ہے تو میڈیکل رپورٹ سامنے لائیں۔

اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات مسترد کر دیئے، لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ فاطمہ سہیل نے اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ گھر ان کے نام کر دوں، باہمی جھگڑوں کی وجہ سے دونوں چھ ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ تمام اخراجات ادا کر رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش کے وقت وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر تھے۔ بچے کی وجہ سے طلاق دینے کے بجائے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوی پر تشدد کے الزامات سچ ہیں تو میڈیکل رپورٹ سامنے لائی جائے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں