نوبیاہتا جوڑوں کیلئے ’’پیزا ویڈنگ پیکیج‘‘ کا اعلان، ہر کوئی حیران

شکاگو: امریکا کی کمپنی نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے منفرد پیزا ویڈنگ پیکج متعارف کرادیا جس کے تحت دلہن کو پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نئی زندگی کی شروعات کے حوالے سے مختلف اور منفرد تقاریب کا اہتمام عام ہے، کچھ لوگ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں تو کچھ مذہبی رسومات کے تحت ازدواجی بندھن میں بندھتے ہیں۔ امریکا سے سامنے آنے والی حیران کن خبر کے مطابق ایک پیزا کمپنی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرایا، جسے سن کر شادی کا ارادہ رکھنے والے حیران ہوگئے۔

پیزا
Photo: File

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ویڈنگ پیکج مقابلے کے فاتح جوڑے کو دیا جائے گا، جس کے تحت دلہن کے لیے ایسا گاؤن اور عروسی لباس تیار کیا جائے گا جو ہوبہ ہو پیزا کی طرح نظر آئے گا۔

ملتان میں مینگو پیزا کے چرچے

پیزا پیکج جیتنے والی دلہن کو پھلوں کے بجائے جوڑے سے مشابہہ پیزا نما نظر آئے گا، ساتھ ہی کیک بھی دیا جائے گا وہ بھی پیزا سے ہی تیار کیا جائے گا۔ کمپنی کے جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ شادی ایسا موقع ہے کہ جب انسان اپنی محبت کا جشن مناتا ہے، ایسی تقریب میں اچھا کھانا ہی سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خریداری کرنے والی خوش نصیب جوڑے کا اعلان قرعہ اندازی کے بعد رواں سال کے اختتام پر کیا جائے گا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں