دنیا میں سب سے زیادہ سیاح کس ملک کا رخ کرتے ہیں اور کیوں؟

سیاح

روم: فرانس غیرملکی سیاحوں کا سب سے پسندیدہ ملک ہونے کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر اب اٹلی نے اس سے یہ اعزاز چھیننے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

دی لوکل کے مطابق اٹلی کے گورنمنٹ ٹورسٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 9 کروڑ 40 لاکھ سیاح اٹلی آئے جنہوں نے مجموعی طور پر 21 کروڑ 60 لاکھ دن وہاں قیام کیا۔ اس کے برعکس فرانس میں گزشتہ سال سیاحوں نے مجموعی طور پر 14 کروڑ 7لا کھ دن گزارے۔

تاہم دی لوکل کے مطابق اٹلی کا یہ دعویٰ مشکوک لگتا ہے کیونکہ سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے حال ہی میں جو تحقیق کی گئی ہے اس کے مطابق 2017ءمیں اٹلی میں سیاحوں نے مجموعی طور پر 42 کروڑ دن قیام کیا جبکہ اسی سال فرانس میں یہ تعداد 42 کروڑ 90 لاکھ تھی۔

ایسا ملک جہاں داماد اور سسر کے ملنے پر پابندی! لیکن کیوں ؟

حالیہ سالوں میں فرانس میں سیاحت 5.4 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھی ہے جبکہ اٹلی میں 2.8 فیصد سالانہ کی شرح سے۔ یورپی ممالک میں سپین سیاحوں میں سب سے زیادہ مقبول ملک ہے مگر اسی عرصے میں وہاں سیاحوں کی تعداد میں 1.66 فیصد سالانہ کی شرح سے کمی واقع ہوئی ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں