خواتین کو میٹھا کھلانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟

خواتین

لندن: مقولہ ہے کہ ’مرد کے دل کا راستہ اس کے پیٹ سے ہو کر جاتا ہے۔‘ اب برطانوی سائنسدانوں نے خواتین کے متعلق بھی ایسا ہی انکشاف کر تے ہوئے انہیں میٹھا کھلانے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے سینکڑوں مرد و خواتین پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد پہلی ملاقات پر خاتون کو میٹھا کھلائیں، اس خاتون کے دوسری ملاقات پر آنے کے امکان 42 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے 100 مردوں کوپہلی ملاقات میں خواتین کو اپنی پلیٹ سے سویٹ ڈِش کھلانے کو کہا جبکہ 100 مردوں کو اس کے برعکس کرنے کو کہا۔ نتائج میں جن مردوں نے خواتین کو اپنی پلیٹ سے میٹھا کھلایا تھا ان میں سے 60 خواتین دوسری ملاقات کے لیے رضامند ہوئیں جبکہ جن مردوں نے میٹھا نہیں کھلایا تھا ان خواتین میں سے صرف 45دوسری ملاقات کے لیے راضی ہوئیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ سیاح کس ملک کا رخ کرتے ہیں اور کیوں؟

تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے محبت کے متلاشی مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی خاتون کے ساتھ ملاقات کریں تو کھانے کے آخر میں اپنی سویٹ ڈِش اس خاتون کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں