آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ (23rd MAR 2019)

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

23مارچ ہفتہ۔ کاروبار میں ترقی نصیب ہو گی۔ نیا مکان یا سواری کے خریدنے کے لئے آج کا دن بہتر ہوگا لیکن قیمت کے تعین میں جلدی نہ کریں بیچنے والا جلد ہی کم قیمت قبول نہیں کرے گا۔

ثور

23مارچ ہفتہ۔ کسی پرائیویٹ کام میں فائدہ ہوگا جس میں مصروفیت کی وجہ سے کوئی تنظیم بھی عمل میں آسکے گی۔ کاروبار میں مال لگانے کا خوش قسمت موقع فراہم ہوگا۔طبیعت میں سحر آفرینی رہے گی۔

جوزا

23مارچ ہفتہ۔ کسی خوشکوار موقع میں غیر متوقع تبدیلی آسکتی ہے جو ذہنی طور پر عارضی تشویش اور بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔ کاروباری اور ملازمتی امور عمدہ انداز میں حل کر سکیں گے۔ روحانی طاقت کا حصول ہوگا۔

سرطان

23مارچ ہفتہ۔ آرائش ‘ زیبائش سے متعلقہ کاموں میں مصروف رہیں گے۔ کسی کو اچانک آپ کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ آج کی شام طبیعت میں ڈھیلا پن اور تھکاوٹ کے آثار چھوڑے گی۔

اسد

23مارچ ہفتہ۔ آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔

سنبلہ

23مارچ ہفتہ۔ آج آپ کو آرام دہ دن گزارنا چاہئے لیکن آرائش مکان کی سوچ اور آپ کی منچلی طبیعت آپ کے اس پروگرام کو متاثر کر دے گی۔کام کی انجام دہی کیلئے ماحول طبیعت کے معیار سے کم ہوگا۔

میزان

23مارچ ہفتہ۔کپڑوں سے متعلقہ خریداری میں مصروف رہیں گے۔ آج کا دن یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ محبت کیلئے اٹھایاگیا قدم مستحکم ہوگا جس کے دیرپا اور نتائج اچھے نکلیں گے۔

عقرب

23مارچ ہفتہ۔ تخلیقی سوچ کی وجہ سے کاروبار کو بہتر انداز میں چلانے یا پھر کسی سازشی منصوبہ سے نبٹنے میں کامیابی ملے گی۔ مصورانہ خیالات اور رومانوی شراکت دونوں ہی کے باعث قلبی سکون حاصل ہوگا۔

قوس

23مارچ ہفتہ۔ اپنے نظریات کسی دوست سے زیر گفتگو لائیں ۔ دوران کام جو خبر آپ کو ملے اُس پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی‘ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔

جدی

23مارچ ہفتہ۔ اس دن ممکن ہے کوئی شخصیت اپنی ذہنی قوت سے آپ کو مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔ اس دوران کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کے ساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔

دلو

23مارچ ہفتہ۔ کسی معاملہ میں زبردستی شامل کر لئے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

حوت

23مارچ ہفتہ۔ نئی رشتہ داری یا دوستی قائم ہو سکے گی۔ دوست احباب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا جو روز مرہ کے کاموں کا بوجھ ہلکا کرے گا۔ مشترکہ مالی منفعت کے امور کو انجام دے سکیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں