شاداب خان علاج کے لیےآ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے

انگلینڈ

لاہور: نوجوان اسپنر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ اسپینر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے، شاداب خان ڈاکٹرپیٹرک کینڈی سےعلاج کرائیں گے۔ شاداب خان کےعلاج کے تمام اخراجات پی سی بی ادا کرے گا، شاداب خان جمعرات اورجمعہ کو چیک اپ کرائیں گے۔

نوجوان اسپنر شاداب خان کے تمام ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے، شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ورلڈکپ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

مشن ورلڈ کپ: قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ روانہ

ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں پیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں