سری لنکا : دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 310 تک جا پہنچی

سری لنکا

کولمبو : سری لنکا میں تین روزکا سوگ منایا جارہا ہے، دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیس سو دس ہوگئی جبکہ دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں چالیس افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہے، دھماکوں سے تعلق کے شبے میں چالیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سوگ منایا جارہا ہے، یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہے جبکہ دھماکوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تین منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور کولمبو میں رات آٹھ بجے سے صبح چاربجے تک کرفیونافذ ہے جبکہ دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیس سودس تک جا پہنچی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے متوقع دھماکوں کے بارے میں پولیس کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا، سری لنکا دھماکوں میں پانچ سوسے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے 7 خود کش بمبار نے کئے۔

یاد رہے سری لنکا میں ہونے والی اس دہشت گردی کی تفتیش کے لیے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی جانب سے تفتیشی ماہرین کی ایک وفد بھیجا جارہا ہے، انٹرپول کا وفد مقامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر تفتیش میں شریک ہوگا، ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں جو کسی تباہی کے بعد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہیں۔

یاد رہے سری لنکا میں اتوار کے روز چرچ میں جاری ایسٹر تقریبات پر اور ہوٹلز میں 8 دھماکے ہوئے تھے۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ، سری لنکن صدر نے سیکیورٹی حکام کو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے جبکہ پورے ملک میں سیکیورٹی سخت ہے اور سوشل میڈیا پر  پابندی تاحال برقرار ہے۔

سری لنکا دھماکے: 290 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی،

سری لنکا کے دارالحکومت کے گرجا گھروں و ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے ، زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں