وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے

کابینہ اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے اور کئی اہم منظوریاں بھی دی جائیں گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جب کہ سعودی فنڈ برائے ترقی کے منصوبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور کیا جائے گا۔

یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور رحم کی اپیلوں میں تاخیر اور کمزوریوں کو دور کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کے لیے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی، بینکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کو واپس بلانے، ڈراوٹ ریسپانس پلان 2019 کی منظوری، او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کے کیسز کا جائزہ اور نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دیے جانا ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی جب کہ چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منطوری اور ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کی حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں