جنرل قمر جاوید باجوہ کی محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات

قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں