آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (23rd May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

23مئی جمعرات۔ مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ 2 کو ملازمت پیشہ افراد اپنے منصب کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

ثور

23مئی جمعرات۔ معاشی پریشانیاں آ سکتی ہیں۔ اس کے لیے پہلے سے ہی کوئی لائحہ عمل تیار کر کے رکھیں۔ تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ کاروباری معاہدے اور میٹنگ وغیرہ مثبت رہے گی۔

جوزا

23مئی جمعرات۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہو سکے گا۔ مالی معاملات توجہ طلب ہونگے۔ شریک کار کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

سرطان

23مئی جمعرات۔ رومانوی ماحول ساز گار ہو گا۔ شریک حیات کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔ نئے معاہدے کرنے سے گریز کریں۔

اسد

23مئی جمعرات۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں اور اپنے مشورے اپنے تک ہی محدود رکھیں۔

سنبلہ

23مئی جمعرات۔ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ رومانوی امور میں احتیاط برتیں۔ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ خاص مقاصد کے تحت سفر کر سکیں گے۔ رومانوی معاملات میں الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

میزان

23مئی جمعرات۔ ملازمتی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ جلد بازی میں کوئی بھی معاہدہ یا فیصلہ نہ کریں۔ دانشمندی اور مدبرانہ سوچ کا مظاہرہ کریں۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ جو کہ آپ کیلئے سفر وسیلہئ ظفر ثابت ہو گا۔

عقرب

23مئی جمعرات۔ اہل خانہ کے ساتھ کہیں دور کے مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ کوئی گھریلو معاشی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ لہٰذا بجٹ کے معاملے میں محتاط رہیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

قوس

23مئی جمعرات۔ کوئی ادھورا کام تکمیل پا سکے گا معاہدے طے پائیں گے۔ خفیہ امور توجہ طلب ہونگے۔ لہٰذا احتیاط برتیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کاروباری لین دین کر سکیں گے۔ کسی وفد یا احباب سے ملاقات کر سکیں گے۔

جدی

23مئی جمعرات۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔ ورنہ نقصان کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسروں سے زیادہ امیدیں وابستہ نہ کریں۔ آپ کے موڈ میں سنجیدگی رہے گی۔

دلو

23مئی جمعرات۔ محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ گھریلو امور میں کامیابی و خوشی نصیب ہو گی۔ اچانک سفر پیش آ سکتا ہے۔ آپ کی صحت کے لیے مخلص احباب کے مشورہ پر غور کریں۔مالی معاملات درپیش ہوں گے۔

حوت

23مئی جمعرات۔ کسی بات پر دوستوں کے ساتھ اختلاف پیدا ہو سکتاہے۔ اپنے لہجے میں نرمی پیدا کریں۔ شری کار یا ساتھی سے اہم امور پر مشورہ بہتر رہیگا۔ سفر وغیرہ کا پروگرام بنا سکیں گے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں