اداکارہ مایا علی مداحوں کی بے تحاشہ محبت دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

مایا علی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اورخوبصورت اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے تحاشہ محبت کا شکریہ اداکیاہے۔

سپرہٹ فلم’طیفاان ٹربل‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں انسٹاگرام پر مایا علی کے دیوانوں نے ان کے نام سے بے شمار پیج بنائے ہوئے ہیں۔ مایا علی نے ان تمام پیجز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اپنے پرستاروں کی محبت کے جواب میں نہایت جذباتی پیغام شیئر کیاہے جس میں انہوں نے اپنے شوبز سفر کےبارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

مایا علی نے اپنے کیریئرکے ابتدائی دنوں کے بارے میں لکھاکہ شوبز کے آغاز میں مجھے کسی کی حمایت حاصل نہیں تھی، مایا علی صرف ایک نام تھا لیکن میرے بہت سے خواب تھے اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرناچاہتی تھی۔

اداکارہ کبریٰ خان کا روزے میں صبر، عبادت اور رحم دلی کا پیغام دیا

مجھے ابتدا میں نہ تو مداحوں کے بارے میں کچھ معلوم تھا اورنہ ہی سوشل میڈیا کے بارے میں تاہم میں نے محنت کی اور اپنے کیریئر پر فوکس کیا، لوگوں نے بھی میرے کام کو پسند کیا اور اپنی محبتوں سے نوازا کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن میں نے کبھی برا نہیں منایا۔

مایا علی نے اتنی زیادہ کامیابی دینے پر خدا کا اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے انسٹاگرام پر ان کےنام سے اتنے سارے پیج بنائے اورکہا یہ پوسٹ دیکھ کر میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے کیو نکہ اس پوسٹ سے میرے کیریئر کا پورا سفر میری آنکھوں کے سامنے آگیاہے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں