آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (23rd July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
23 جولائی منگل۔

حمل
نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ اندرون خانہ بعض معاملات طے کر سکیں گے۔ معاشی ترقی کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ فریقین کے مابین تعاون ہو گا۔

ثور
دوسروں کے ساتھ مالی لین دین کر سکیں گے۔ حالات میں اتار چڑھاﺅ رہے گا۔ ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے وقت حکامِ بالا سے تعاون کریں۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔

جوزا
شراکت داری کے معاملے میں محتاط رہیں۔ ذہن پر دباﺅ محسوس کر سکیں گے۔ تجرباتی رویہ رہے گا۔آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

سرطان
صحت کا خاص خیال رکھیں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ کام کی زیادتی، ذہنی دباﺅ تھکاوٹ کا باعث ہو گی۔

اسد
مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ کسی معاملے میں مایوسی کا سامنا ہو گا لیکن آپ اپنی ہمت سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سنبلہ
گھریلو ذمہ داریوں سے بھی عہدہ بر آ ہو سکیں گے۔ آپ سماجی حلقوں میں عزت و شہرت حاصل کر سکیں گے۔ ملازمتی و کاروباری مصروفیت کیوجہ سے سماجی پروگرام میں کچھ ردوبدل کریں گے۔

میزان
روزمرہ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ شراکتی کام میں یا کسی دوسرے پراجیکٹ میں مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ اچھی خبر سن سکیں گے۔ آپ اپنا ہفتہ وار پروگرام ترتیب دے سکیں گے۔

عقرب
رومانوی ماحول ساگاز ہو گا۔ ذاتی امور میں فائدہ اور ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائے گا۔ التوا میں پڑے کام پایہ¿ تکمیل تک پہنچ سکیں گے۔ جس سے ذہنی سکون مل سکے گا۔

قوس
کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔

جدی
اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں۔ ماتحت عملہ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی خوش اسلوبی سے کرنے کی کوشش کریں۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔

دلو
اہم فیصلے کر سکیں گے۔ شراکتی کاموں میں رجحان بڑھے گا۔ شریک کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت جذبات پر قابو رکھیں۔ تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مالی امور توجہ طلب ہوں گے۔

حوت
کوئی ادھورا کام تکمیل پا سکے گا۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لےے محنت کی ضرورت ہو گی۔ مصروف رہیں گے۔ صحت جسمانی بہتر ہو گی لیکن آرام کے لےے وقت نکالنا ضروری ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں