جیکلین فرنانڈیز کی صرف 2 منٹ کی اداکاری کا 2 کروڑ روپے معاوضہ !

جیکلین فرنانڈیز

بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے 2 منٹ 16 سیکنڈ کے کام کے لئے 2 کروڑ فیس چارج کی ہے۔ ‘ساہو’ کا یہ گانا ‘ بیڈ بوائے’ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور اس کی کامیابی نے تہلکا مچا دیا ہے۔

ان دنوں بھارت میں کئی بڑی فلموں کی دھوم سنائی دے رہی ہے۔ فلم ‘باہو بلی’ سے شہرت پانے والے فنکار پربھاس کی آنے والی فلم ‘ساہو’ کا ابھی ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ فلم کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں چھائی ہوئی ہے۔ اس فلم کے کئی گانے ریلیز ہو چکے ہیں۔ جن میں سےایک گانا بیڈ بوائے ایسا ہے کہ جس پر کافی بھاری بھر کم بجٹ خرچ کیا گیا ہے۔

اس بجٹ میں سے آدھا تو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی فیس میں لگا دیا گیا ہے۔ اس گانے میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کو فلمانے کے لئے جیکلین فرنانڈیز نے پورے 2 کروڑ روپے جو فیس لی ہے ۔

فلم ” سپر سٹار ” کی مقبولیت کے چرچے !

یو ٹیوب پر جیکلین کی ہاٹ کیمسٹری کی بدولت اس گانے کو اب تک 1 کروڑ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

(Visited 105 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں