راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے الگ لین‌ !

موبائل فون

مانچسٹر: راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ایک سڑک پر ایک دن کیلئے الگ لین بنا دی گئی جسے موبائل فون لین کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سڑکو ں پر پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونیوالے حادثات کی روک تھام کیلئے آگامی مہم کا حصہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو سیفٹی رسک قرار دیا ہے۔

 الگ لین
Photo: File

پاس ورڈ کے بغیر وائی فائی کیسے استعمال کریں؟

مانچسٹر کے ہارڈ مین بلیوارڈ پر بنائی گئی لین 247فٹ چوڑی تھی جس پر صرف پیدل چلنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو چلنے کی اجازت تھی۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں