گلوکارہ میڈونا نے کہا مجھے حاملہ کر دو…..!

لاہور: انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری میں جس قدر افیئرز ہیں اسی قدر افواہیں بھی ہیں مگر دھواں وہیں اٹھتا ہے جہاں آگ یا پھر چنگاری موجود ہو۔ لہٰذا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے آنے والی ساری خبریں بھی افواہ نہیں ہوا کرتیں بلکہ بعض اوقات انکشاف بھی ہوا کرتے ہیں۔

ایسا ہی انکشاف سابق باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمن نے گلوکارہ میڈونا سے متعلق کیا ہے۔ ’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کسی وقت دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

ڈینس روڈمن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔

حاملہ
Photo: File

ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر دیں گی۔

ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔ سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔

ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔ سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں؟

Photo: File

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔ میڈونا نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔

میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہالی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی، تاہم 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔میڈونا نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔گلوکارہ میڈونا نے تین بچوں کو گود بھی لے رکھا ہے اور وہ مجموعی طور پر 6 بچوں کی پرورش کرتی ہیں

(Visited 1,013 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں