آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ (24th April 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

حمل

24اپریل بدھ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر مفید رہے گا۔ مثبت رویہ کے باعث معاملات و حالات آپ کی فیور میں رہ سکیں گے۔

ثور

24اپریل بدھ۔ اپنے عزیز و اقارب کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ اپنے غصہ پر کنٹرول کریں۔ دوستوں کے ساتھ مثبت رویہ آپ کی شخصیت کو مزید پسندیدہ بنا سکے گا۔

جوزا

24اپریل بدھ۔ کسی ثقافتی و ادبی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ جس سے آپ کا ذہنی سکون بہتر ہو گا اور دوستوں کے ساتھ پر لطف گفتگو کا دور ہو سکے گا۔

سرطان

24اپریل بدھ۔ مختلف امور نمٹا سکیں گے۔ رفاہی کاموں میں دلچسپی اور رجحان رہے گا۔ حدود میں رہتے ہوئے معاملات میں کامیابی و کامرانی نصیب ہو سکے گی۔

اسد

24اپریل بدھ۔ سماجی مصروفیت میں اضافہ ہو سکے گا، شاپنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ جس سے اخراجات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔

سنبلہ

24اپریل بدھ۔ جائیداد کی خرید و فروخت منفعت بخش رہے گی۔ سماجی امور کے متعلقہ کاموں میں حصہ ڈال سکیں گے۔ آپ کی شہرت و عزت میں اضافہ ہو سکے گا۔

میزان

24اپریل بدھ۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔مشترکہ کاموں میں مالی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ مگر اس کے لیے غوروفکر اور احتیاط کی ضرورت ہے۔

loading...

عقرب

24اپریل بدھ۔ مالی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شراکت داری کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ جس سے کاروباری مالی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

قوس

24اپریل بدھ۔ کسی نئے پراجیکٹ میں مصروف ہو سکیں گے۔ کسی دیرینہ ساتھ کی رفاقت نصیب ہو سکے گی۔ جس سے پراجیکٹ میں کامیابی کا حصول ممکن ہو گا۔

جدی

24اپریل بدھ۔ اہم امور توجہ طلب ہوں گے۔ اپنے کیرئیر کی بہتری کے لیے توجہ دیں۔ بعض امور میں کافی محنت درکار ہو گی۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

دلو

24اپریل بدھ۔ ثقافتی و ادبی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ اپنا پیغام ہر خاص و عام تک پہنچا سکیں گے جسے خوب پسند کیا جائے گا۔

حوت

24اپریل بدھ۔ دوسرے لوگ آپ کے خیالات و نظریات سے متفق ہوں گے۔ نئے مالی معاہدے عمل میں آئیں گے۔ دستاویزات وغیرہ میں احتیاط برتیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں