فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ریڈی اسٹیڈی نو

پاکستانی ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ حیشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

فلم کا پہلا ٹیزر 25 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے دیکھ کر فلم کے حوالے سے زیادہ تو معلوم نہیں ہوتا البتہ اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ ایک ریمکوم فلم ہے جس میں کامیڈی اور رومانوی تڑکا ہے۔

لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں پر مبنی ہے جو شادی کرنے کے لیے بےتاب ہیں اور انہیں شادی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس اور فیصل سیف بھاگ کے شادی کر رہے ہیں جب کہ ایک جگہ اداکارہ ایک شادی میں رقص بھی کر رہی ہیں جس میں انہوں نے خوبصورت نیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Eid mubarik! #readysteadyno #amnailyas #alizafar #rsn #comingsoon2018 #pakistanicinema

A post shared by Ready Steady No (@officialreadysteadyno) on

آمنہ الیاس اس وقت اپنی دوسری فلم ’باجی‘ کی تشہیر سمیت ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی عکس بندی میں بھی مصروف ہیں۔

فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ رواں برس 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں