آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (24th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

24مئی جمعہ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر مفید رہے گا۔ آپ سماجی حلقوں میں عزت و شہرت حاصل کر سکیں گے۔ 4 کو ملازمتی و کاروباری مصروفیت کی وجہ سے سماجی پروگرام میں کچھ ردوبدل کریں گے۔

ثور

24مئی جمعہ۔ اپنے عزیز و اقارب کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دوران سفر محتاط رہیں۔ کام کے دوران کچھ رکاوٹیں محسوس کریں گے۔ تعلیمی و ادبی سرگرمیوں میں کامیابی و کامرانی نصیب ہو گی۔

جوزا

24مئی جمعہ۔ کسی ثقافتی و ادبی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنے جدید خیالات اور شریک کار کے مشوروں پر عمل کر کے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

سرطان

24مئی جمعہ۔ مختلف امور نمٹا سکیں گے۔ رفاہی کاموں میں دلچسپی اور رجحان رہے گا۔رومانس کا موقع ملے گا۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔ آپ عزیز و اقارب سے خاص معاملات میں گفتگو کر سکیں گے۔

اسد

24مئی جمعہ۔ سماجی مصروفیت رہے گی، شاپنگ کا موقع ملے گا۔ آپ گھر اور کام کے متعلق صحیح فیصلے کر سکیں گے۔ آپ کو مخلص احباب کا تعاون حاصل رہے گا۔ آپ کی عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ

24مئی جمعہ۔ جائیداد کی خرید و فروخت منفعت بخش رہے گی۔ بعض منصوبوں میں ردوبدل ہو سکے گا۔ نئی سرمایہ کاری سے فی الحال اجتناب کریں۔ کاروباری میدان میں مقابلے کا رجحان رہے گا۔

میزان

loading...

24مئی جمعہ۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ مالی لین دین کر سکیں گے۔ آپ اپنے کیرئیر اور منصب کو بہتر بنانے میں کوشاں رہینگے۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

عقرب

24مئی جمعہ۔ مالی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کھیل یا دیگر مشاغل میں دلچپی رہے گی۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ جس سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ کسی دوست کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

قوس

24مئی جمعہ۔ کسی نئے پراجیکٹ میں مصروف ہو سکیں گے۔ اہل خانہ کی طرف سے کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ آپ کاروباری امور کو کامیابی سے ادا کر سکیں گے۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔

جدی

24مئی جمعہ۔ اہم امور توجہ طلب ہوں گے۔ اپنے کیرئیر کی بہتری کے لیے توجہ دیں۔ کسی گھریلو مسئلے کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ پرانا کاروباری مسئلہ کھڑا ہونے کا امکان ہے۔ جس کا تعلق گھر سے بھی ہو سکتا ہے۔

دلو

24مئی جمعہ۔ اہم امور توجہ طلب ہوں گے۔ اپنے کیرئیر کی بہتری کے لیے توجہ دیں۔ کسی گھریلو مسئلے کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ پرانا کاروباری مسئلہ کھڑا ہونے کا امکان ہے۔ جس کا تعلق گھر سے بھی ہو سکتا ہے۔

حوت

24مئی جمعہ۔ نئے مالی معاہدے عمل میں آئیں گے۔ دستاویزات وغیرہ میں احتیاط برتیں۔ کیرئیر کی ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی لیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کا آغاز بہتر رہے گا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں