وارم اپ میچ: پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف 262 رنز پر ڈھیر

پاکستان

محمد نبی اور راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کے پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں صرف 262رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت ک پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے ٹیم کو 47رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن 65 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے پاکستانی ٹیم 3وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

محمد حفیظ اور بابر اعظم نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ہی تھی کہ 100 کے مجموعے پر حفیظ بھی پویلین چلتے بنے۔

پہلا وارم اپ میچ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

4 وکٹیں گرنے کے بعد بابر کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 103رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب شعیب 44رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی تیسری وکٹ بن گئے۔

کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی صرف 13رنز تک محدود رہی جبکہ بابر 112رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کے بڑا مجموعہ کرنے کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں۔

ٹیل اینڈرز اسکور میں کچھ خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 13گیندوں قبل ہی 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین جبکہ راشد خان اور دولت زدران نے دو، دو وکٹیں لیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں