آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے، ایجبسٹن ٹیسٹ میچ دو سنچریاں اور لارڈز ٹیسٹ میں 92 رنز کی اننگز نے انہیں آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے صرف نو پوائنٹس پیچھے ہیں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

کینگروز بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ 20 ویں سے 18 ویں اور مارنس لیشین 98 ویں سے 82 ویں نمبر پر براجمان ہیں، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 32 ویں سے 26 ویں، جونی بیرسٹو 37 ویں سے 30 ویں اور روری برنز 81 ویں سے 64 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83 ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں جگہ بنالی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان نے معافی مانگ لی

آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کے سبب پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد عباس بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ لارڈز میں ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کا باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے انہیں پہلی اننگز کے دوران باؤنسر لگا تھا، آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق مارنس لبوشین نے اسٹیو اسمتھ کے متبادل کے طور پر بیٹنگ کی تھی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں