نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نیمل خاور نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل  انا  ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے اور وہ اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اتنا پیار دیا۔

loading...

اداکارہ نیمل خاور نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف مصوری پر توجہ دوں گی اور اپنی پینٹنگز کی نمائش کروں گی۔ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کل رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

(Visited 44 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں