تیسرا ون ڈے، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج سنچورین میں ٹکرائیں گے

جنوبی افریقہ

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج سنچورین میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہوگی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

تیسرے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شان مسعود کو موقع دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہوگی۔

حسن علی اور سرفراز کا نیا ریکارڈ

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے، فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹیل تبریز شمسی اور بیرون ہینڈرکس پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں