جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسز نے سرفراز احمد کو معاف کر دیا

جنوبی افریقہ

جوہانسبرگ: نسلی امتیاز کے معاملے پر سرفراز احمد کی آدھی مشکل آسان ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسز نے قومی کپتان کو معاف کر دیا، آئی سی سی کیا فیصلہ سنائے گی، سبھی کو اس کا انتظار ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا بڑا پن، میچ کے دوران فیلکوایو کو کالا کہنے پر قومی کپتان کو معاف کر دیا۔

پروٹیز قائد فاف ڈو پلیسز کا کہنا ہے کہ لگتا ہے سرفراز کا ارادہ برا نہیں تھا، اور وہ اپنے کئے پر شرمندہ بھی ہیں۔

دوسرے ون ڈے میں کپتان سرفراز کے منہ سے ادا “کالا” کے لفظ نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی تھی اور شائقین بھی سرفراز سے خفا ہو گئے تھے۔ انہیں آئی سی سی میں بھی جوابدہی کا سامنا ہے۔

اگلے چند گھنٹوں میں سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کا اعلان

کھیل کی عالمی باڈی قومی کپتان کو کیا سزا سنائے گی۔ سبھی نے آئی سی سی پر نظریں جما لیں۔ نسلی امتیاز کے قوانین کےمطابق سرفراز کو جرمانے سمیت ایک سے تین میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں