آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ (25th April 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

حمل

25اپریل جمعرات۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔ خود اعتمادی اور مستقل مزاجی  سے کیے گئے کام میں کامیابی متوقع  ہے۔

ثور

25اپریل جمعرات۔ حکام بالا کے ساتھ مستحکم تعلقات اور حدود میں رہتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ جس سے آپ کی کامیابی و ترقی یقینی ہو گی۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

جوزا

25اپریل جمعرات۔ بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا بھی امکان ہے۔ جو کہ آپ کے کاروبار کی ترقی و کامیابی کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔

سرطان

25اپریل جمعرات۔ آپ کو کیرئیر میں بہتری اور کامیابی کے کئی ایک مواقع نصیب ہوں گے۔ صحت کی بہتری کے لیے بھی وقت پر چیک اپ کرواتے رہا کریں۔

اسد

25اپریل جمعرات۔ کاروباری اور گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ ماتحت عملہ سے محتاط رہیں اور صحت کی بہتری کے لیے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

سنبلہ

25اپریل جمعرات۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوستوں اور عزیزوں سے تعلقات میں قدرے بہتری آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔

میزان

25اپریل جمعرات۔ شریک حیات کے توسط سے کیرئیر میں بہتری و ترقی کے چانسز بن سکتے ہیں۔ بزرگوں سے صلاح و مشورہ ضرور کریں۔

عقرب

25اپریل جمعرات۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ گھریلو آرائش و زیبائش کی طرف رجحان رہے گا۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بن سکے اور دور کا سفر پیش آ سکتا ہے۔

قوس

25اپریل جمعرات۔ آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ دفتری امو رمیں مصروفیت بڑھے گی۔ صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، خاص خیال رکھیں۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ (24th April 2019)

جدی

25اپریل جمعرات۔ سفر درپیش آنے کا امکان ہے۔جومالی فوائد کے حصول کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔ انتظامی صلاحیتیں، ترقی و کامیابی کا سبب بنیں گی۔

دلو

25اپریل جمعرات۔ دوسروں کے مشورے نظر انداز نہ کریں تو بہتر ہو گا، شاید اس میں آپ کے مقاصد میں کوئی خاص مدد مل سکے۔ مالی مشکلات درپیش ہوں گی۔

حوت

25اپریل جمعرات۔ مخالفین و حاسدین سے محتاط رہیں۔ فتح و نصرت کا عنصر غالب رہے گا۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔ کسی موذی مرض کے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں