آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (25th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

25مئی ہفتہ۔ نئے معاہدے کرنا سود مند ہو گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔نئے پراجیکٹ کے متعلق احباب سے تبادلہئ خیال کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ خوشگوار لمحات میسر ہونگے۔

ثور

25مئی ہفتہ۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔کام میں مصروف رہیں گے۔ رومانوی امور توجہ طلب ہوں گے۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ نئے لوگوں سے ملاقا ت ہو سکے گی۔ کسی وفد وغیرہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

جوزا

25مئی ہفتہ۔ بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا بھی امکان ہے۔اچانک کہیں جانے کا موقع ملے گا۔ بعض افراد آپکو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ آپ تحمل مزاجی اور درگزر کا مظاہرہ کریں۔

سرطان

25مئی ہفتہ۔ صحت کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا کاروباری مصروفیات میں اعتدال برتیں۔ تصفیہ طلب امور میں غفلت نہ برتیں۔ شراکتی کام میں شریک کار کا تعاون حاصل رہے گا۔

اسد

25مئی ہفتہ۔ کاروباری اور گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ ساتھ کام کرنیوالے کسی حاسد قسم کے ساتھی سے محتاط رہیں۔ ملازمتی امور میں کامیابی رہے گی۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گی۔ سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

سنبلہ

25مئی ہفتہ۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوستوں اور عزیزوں سے تعلقات میں قدرے بہتری آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔اہم امور پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہو گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔

میزان

25مئی ہفتہ۔ مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ دوستوں کیساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔

عقرب

25مئی ہفتہ۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ کوئی نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔

قوس

25مئی ہفتہ۔ آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی معاملے میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض معاملات احتیاط طلب ہوں گے۔

جدی

25مئی ہفتہ۔ بعض امور میں کافی محنت درکار ہو گی۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ حلقہ احباب میں نئے لوگوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

دلو

25مئی ہفتہ۔ دوسروں کے مشورے نظر انداز نہ کریں تو بہتر ہو گا۔ رومانوی ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ سماجی حلقوں میں عزت و شہرت بڑھے گی۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہونے کی امید ہے۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

حوت

25مئی ہفتہ۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔ فتح و نصرت کا عنصر غالب رہے گا۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔بچوں کی نگہداشت پر توجہ دیں۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھیں گے۔ لہٰذا خرچ میں توازن رکھیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں