ذہین طاہرہ کو دل کا دوڑہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ذہین

ذہین طاہرہ جن کا نام پاکستان کے جانے مانے اداکاروں میں آتا ہے ان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ذہین طاہرہ کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد فوری طور پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ذہین طاہرہ کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

کیا عائشہ عمر بیرون ملک کی فلموں میں کام کریں گی؟

نامور پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ذہین طاہرہ کی تصویر شیئر کی، جبکہ مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

اداکارہ اینجلینا ملک نے بھی ذہین طاہرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ذہین نے ان کی اچھے برے ہر وقت میں مدد کی اور آج انہیں سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں۔

وہ پی ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

ذہین طاہرہ نے خالہ خیرن، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، سمیت لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں