پی ایس ایل فور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 4

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے قومی کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا میگا ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کے لیے آفیشلز کا اعلان ہوگیا، سری لنکا کے روشن مہانامہ، محمد انیس اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔

رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، احسن رضا،شاہ زیب رضا، آصف یعقوب، طارق رشید امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق مائیکل گف لاہور میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، پی ایس ایل 4 میں 4 غیر ملکی اور 8 قومی آفیشلز فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان کے 6 امپائرز اور دو میچ ریفریز ایونٹ کا حصہ ہوں گے تاہم نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار نجی مصروفیات کے سبب ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

loading...

دوسری جانب گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان: 8 میچز پاکستان میں ہوں گے

آندرے فلیچر پشاور زلمی اور ڈیون اسمتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے جلوے بکھیریں گے، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس برتھ ویٹ، کورے اینڈرسن، ہارڈیس ولجوائن اور ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ تمام فرینچائز کے اسکواڈ تیار ہوگئے، شائقین کو اب مقابلے کا انتظار ہے۔

پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں